تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسز شروع کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں

Spread the love

لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے
تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ نے کہا ہے کہ رواں سال تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسسز شروع کرنیکی امید ہے جس کیلئے تمام انتظامات اور تیاریاں آخر مراحل میں داخل ہوچکی ہے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ کا کہنا تھاکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے تمام ملازمین کو اپنے ڈیوٹیوں پر حاضر کیا گیاہے اور ہماری فوری کوشش ہے کہ رواں سال تیمرگرہ میڈیکل کالج میں طلباء کیلئے کلاسسز شروع کیا جائے انہوں نے کہا کہ بہت جلدی کے ایم یو کی ٹیم تیمرگرہ میڈیکل کالج اور تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کرے گی جس کے بعد تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسوں کی اجراء کے حوالے مثبت پیش رفت ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج یہاں کی تعمیر وترقی و خوشحالی کیلئے ایک بڑا پراجیکٹ ہے اور ہم سب کی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ ہر کوئی تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج میں طلباء کیلئے کلاسسز شروع کریں اور یہاں پر ٹیچنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو سکے انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسسز شروع کرانے کیلئے تمام حائل روکاوٹوں کو دور کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button