سوات: گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) محکمہ زراعت لوئر سوات کی طرف سے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا.

جس میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت لوئر سوات ڈاکٹر جان محمد ،ایس. ایس. ایم (ایگرانومی) نجیب اللہ خان اور ایگریکلچر افسر جواد علی نے زمینداروں کو تفصیل سے آگاہ کیا. سیمینار کا انعقاد تحصیل بریکوٹ کے گاؤں پارڑئی میں افتخار خان کے حجرہ میں کیا گیا.

جس میں کثیر تعداد میں زمینداروں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر جان محمد نے زمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی پیداوار بڑھانے اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ زراعت شعبہ توسیع کے مشوروں پر عمل کرے.

ڈائریکٹر جان محمد مزید کہاں کہ زمینداروں کو چاہیے کہ وہ محکمہ زراعت کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ ہر مسئلہ سے بروقت آگاہی حاصل کرسکے.

محکمہ زراعت آپ لوگوں کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل کرینگے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ گندم کی پیداوار بڑھانے اور بیماری کے روک تھام کے لیے مفید مشورے ایگریکلچر افسر سے لے اور مارکیٹ کے ڈیلران سے دھوکہ نہ کھائے تاکہ پیداواربڑھا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button