لوئی سم میں 10 سالہ اراضی تنازعہ جرگہ مشران کی کوششوں سے کامیابی سے حل

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) استحکام پاکستان تحریک کے مشران کے کوششوں سے لوئی سم میں تین فریقین کے مابین 10سالہ پرانا سینکڑوں کنال پر مشتمل اراضی تنازعہ پر آمن ماحول میں بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ حل۔ فریقین ایک دوسرے سے بغلگیر۔ جبکہ سالوں سے متنازعہ بنجر زمین پر جرگہ مشران کے موجودگی میں بیک وقت کئی ٹریکٹرز نے ملکر ہل چلا کر گندم کی کاشت شروع کرنے سے اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ نے لگی ۔
استحکام پاکستان تحریک کے بانی ومرکزی چیئرمین حاجی محمد واصل خان کے قیادتِ میں جرگہ مشران کے انھتک کوششوں کے بعد آخر کار سمہ سئی لوئی سم باجوڑ میں سینکڑوں کنال پر مشتمل قابل کاشت زمینیں جو کہ گزشتہ 10سالوں سے تین فریقین حاجی حکم خان خاندان ،علی خان خاندان اور گل بادشاہ خاندان کے مابین مبینہ تنازعہ کے وجہ سے بنجر پڑی تھی ۔اور مزکورہ متنازعہ اراضیات کی وجہ سے تینوں فریقین ایک دوسرے کے دشمن بن گئے تھے ۔عدالتوں میں مقدمات بھی عرصہ دراز سے چلے آرہے تھے ۔بہت سارے مالی اور جانی نقصانات بھی ہوچکے تھے ۔اس تنازعہ کو حل کرنے کیلئے کئی دفعہ مصالحتی جرگے بھی ہوئے تھے ۔لیکن تمام تر کوششیں ناکامی سے دوچار ہوگئے تھے ۔اس ضمن میں جبکہ استحکام پاکستان تحریک کے بانی ومرکزی چیئرمین حاجی محمد واصل خان سے رابطہ کیا گیا ۔تو حاجی محمد واصل خان کے قیادتِ میں جرگہ مشران نے کئی مہینوں سے مخلصانہ کوششیں جاری رکھتے ہوئے ۔اخر کار ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تینوں فریقین کو قائل کر کے ایک جگہ بیٹھا کر کئی سالوں پرانا سینکڑوں کنال پر محیط اراضیات کا تنازعہ پر آمن ماحول میں بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا ۔جس کے بعد جرگہ مشران نے فریقین کے موجودگی میں ٹریکٹرز چلا کر متعلقہ زمینوں پر گندم کی کاشت کرلی ۔جس پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اور اس خوشی پر موقع کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا ۔صلح تقریب کے شرکاء سے استحکام پاکستان تحریک کے بانی ومرکزی چیئرمین حاجی محمد واصل خان نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنازعے کا حل ،جنگ جھگڑا نہیں بلکہ پُرامن طور پر جرگہ مشران کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے میں ہے ۔پاکستان عدالتی نظام بھی تنازعات کو حل کرنے میں مخلص نہیں بلکہ الٹا فریقین کو مقدمات میں پھنسا کر خوار وذلیل کر ریے ہیں ۔حاجی محمد واصل خان نے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے تمام تر تنازعات کے حل کیلئے استحکام پاکستان تحریک سے رابطہ رکھیں ۔اور اپنے تمام تر مالی و جانی نقصانات سے بچنے اور اپنے توانائیاں فضول ضائع کرنے کی بجائے ۔استحکام پاکستان تحریک پر اعتماد آور بھروسہ کریں ۔اور گھر کے دہلیز پر اپنے مسائل کو فوری حل کریں ۔تقریب کے اختتام پر فریقین ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئے اور آئیندہ بھائیوں جیسے رہنے کا عزم کرتے ہوئے استحکام پاکستان تحریک کے بانی ومرکزی چیئرمین حاجی محمد واصل خان ان کے پورے ٹیم اور جرگہ مشران کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button