
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس
ڈویژنل ۔مانیٹرنگ آفیسر (ہیلتھ) ، جناب عبدالوحید نے ہیلتھ کے مختلف انڈیکیٹرز ، ادویات طبی آلات کی دستیابی ، صفائی اورہسپتالوں میں دیگر سہولیات کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفینگ دی اور گزشتہ میٹنگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ روٹیشنل کے بنیاد پر تمام بیسک ہیلتھ یونٹس میں میڈیکل آفسیر تعنیات کریں۔
محکمانہ اجازت کے بغیر غیر حاضر سٹاف کے تنخواہوں سے کٹوتی کریں اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کی جائے۔
۔ ٹرئینگ پر جانے والے ہیلتھ سٹاف کی تنخواہیں بروقت سٹاف کریں۔
۔ ہیلتھ سٹاف کی تمام ملازمین کی تفصیل ائی ۔ ایم ۔ یو ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کو حوالہ کی جائے تاکہ غیر حاضر ملازمین کی تعین کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
۔ محکمہ ہیلتھ میں ایمپرسونیشن کرنے والے ہیلتھ سٹاف کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
۔ تمام ہسپتالوں کے سروس ایریاز میں صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔ سروس ایریاز کو روزانہ کے بنیاد پر ڈیٹول یا جراثیم کش ادویات سے صاف کریں۔
۔ تمام سٹیک ہولڈر ریڈ انڈیکٹرز پر خصوصی توجہ دیں اور ان کو ایمپرو کریں۔
۔ ہر ہسپتال کے انچارج روزانہ کے بنیاد پر ڈیوٹی روسٹر ایشو کریں اور ان کی تفصیل متعلقہ وارڈ پر آویزاں کریں۔
۔ ڈی۔ ایچ ۔ کیو ہسپتال تیمرگرہ میں وائیٹ واش اور رینیویشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔
۔ ہسپتالوں میں طبی آلات کی مرمت بروقت یقینی بنائے ۔
۔ ہسپتالوں میں باولے کتوں اور بنیادی ادویات کی فراہمی یقینی بنائے۔
میٹنگ میں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب بشیر خان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر محمد نثار ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹر علی اضغر، جناب شاہد خان ڈسٹرکٹ پاپولیشن وئیلفیر آفیسر جناب مرسلین خان (ائی ۔ ایم ۔ یو ہیلتھ) جناب قاسم شاہ (ائی ۔ ایم ۔ یو ہیلتھ ، (ڈی۔ایم۔او ہیلتھ) جناب شہاب خان نے شرکت کی۔