
ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ‘قُلی نمبر 1′ کے اداکار ٹیکو تلسانیہ نے کہا ہے کہ وہ بےروزگار ہیں اور کام کی تلاش کررہے ہیں۔
بالی ووڈ کے سینئر کامیڈین اداکار ٹیکو تلسانیہ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے ماضی کے اپنے کامیاب کیریئر کو یاد کیا۔
ٹیکو تلسانیہ نے کہا ک ‘بالی ووڈ میں سب کچھ بدل گیا ہے، اب پہلے کی طرح فلمیں نہیں بنتی، موجودہ فلمیں کہانی پر مبنی ہوتی ہیں جبکہ ماضی فلموں میں دو محبت کرنے والوں کو دِکھایا جاتا تھا’۔