باجوڑ: فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) ضلع باجوڑ میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔ ضلع باجوڑ میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ روکنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں باجوڑ کے علاقہ گرداو میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا۔ فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ مشکوک افراد نے فرار ہوتے ہوئے فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں پر فائرنگ کی۔ فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے جوابی فائر کے دوران تین سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جن میں ایک سمگلر زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ گرفتار سمگلروں سے 44 پیکٹ حشیش (52.8 کلوگرام) برآمد کر لی گئی۔ جس کی مالیت چوبیس لاکھ انتیس ہزار روپے ہے۔ مزید قانونی کاروائی کے لئے گرفتار سمگلروں کو برآمد منشیات سمیت اے این ایف اور کسٹمز کے حوالے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button