
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد خان مہمند نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ایک پرامن ضلع ہے اور کسی کو ملاکنڈ کے پرامن ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی
سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں انکو منتقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سیکورٹی سکواڈ انچاج انسپکٹر وکیل خان اور بابونصیب خان کے قاتل قانون کے گرفت سے بچ نہیں پائنیگے۔
عوام کو گھبرا نا نہیں ملاکنڈ محفوظ ہے اور انشاء اللہ محفوظ رہے گا بہت جلد ملزمان تک پہنچ کر انہیں منتقی انجام تک پہنچائینگے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے انسپکٹر وکیل خان شہید کے رہائش گاہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب سے یہ واقعہ ہوا ہے اس وقت سے لیکر اب تک لاء اینڈفورسسز ایجنسیاں نے سارے علاقہ میں ناکہ بندیاں کر رکھی ہیں اور ملزمان تک پہنچنے کیلئے اپنے تمام تر توانیاں صرف کر رہی ہے اور انشاء اللہ وہ بہت جلد ملزمان تک پہنچ جائینگے
اس مٹھی کاہم پر بہت حق ہے اور ہم اپنے ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینگے ہم میڈیا کے زریعے عوا م سے درخواست کرتے ہیں کہ اگر کسی کواس کیس کے بارے میں کوئی معلومات ہوں وہ ہم سے شیئر کریں انکا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ہم پرامید ہے جو لوگ اس کیس میں ملوث ہیں وہ قانون کے گرفت سے نہیں بچ پائینگے۔
سی ٹی ڈی،ملاکنڈ لیویز اور دیگر ادارے تفتیش عمل ہیں سماج دشمن عناصر کامحاسبہ کر کے انہیں منتقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے۔
انہوں نے کہا کہ چاہے جان بھی چلی جائے کوئی پروا نہیں ان لوگوں کونشانہ عبرت بنائنیگے جو اس واقعہ میں ملوث ہوں یا جو دہشت پھیلانا چاہتے ہیں