
(لویردیر )عبدالغفارمنصور صدر مرکزی مسلم لیگ مالاکنڈڈویژن نےکہا یکم فروری سے 7 فروری تک یکجہتی کشمیر کے چھوٹے بڑے پروگرامز کیے جائیں گے یکجہتی کشمیر کیمپ لگائے جائیں گے ان شاءاللہ انہوں نے کہا انڈیا مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اہل پاکستان پر قرض ہے کہ اپنی اشارہ انڈیا سے چھڑوائیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے حقوق انسانی کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں اقوام متحدہ کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور کشمیریوں پر ہونے والا ظلم بند کروانا چاہیے ہر پاکستانی اہل کشمیر کے ساتھ ہے جموں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اہل کشمیر ہمارے مسلمان بھائی ہیں ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے