امریکا؛ خاتون معاون ٹیچر کا پرائمری کے طلبا سے جنسی زیادتی کا اعتراف

Spread the love

کینٹکی: امریکی پرائمری اسکول میں ٹیچر کے اسسٹنٹ ایلن فلپس نے نوعمر لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلن فلپس کو اپریل 2023 میں کینٹکی میں دو نابالغ طالب علموں کی شکایت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا

جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ ایک خاتون اسسٹنٹ ٹیچر نے انہیں تین الگ الگ مواقع پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

38 سالہ ایلن فلپس نے آج کی سماعت میں اعتراف جرم کر لیا۔

اس نے کہا کہ اس نے 14 سے 16 سال کی عمر کے کئی بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جن میں سے زیادہ تر کو اسکول اور کچھ آن لائن پر ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا۔

ایلن فلپس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے بعض اوقات ایک ہی وقت میں متعدد لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔

سکول کے بچوں کا جنسی استحصال کرنے پر خاتون اسسٹنٹ ٹیچر کو کم از کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button