امریکا میں خون جما دینے والی سردی؛ ہلاکتیں 40 ہوگئیں

Spread the love

واشنگٹن: امریکا کی 9 ریاستوں میں ایک ہفتے سے سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، اس دوران ہلاکتوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق برفانی طوفان، برف باری اور شدید سردی نے امریکا کی 9 ریاستوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی- آرکنساس، الینوائے، کنساس، مسیسیپی، نیویارک، اوریگن، پنسلوانیا، ٹینیسی اور وسکونسن میں۔

سب سے زیادہ اموات ریاست ٹینیسی میں ہوئیں جہاں 14 افراد ہلاک ہوئے۔ سڑکوں پر کئی فٹ برف جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ پھسلن کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
اسی طرح ریاست پنسلوانیا میں ایک مسافر منی وین برف سے ڈھکی سڑک پر کنٹرول کھو بیٹھی اور ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

منجمد برف باری اور ٹھنڈی ہواؤں نے 85,000 افراد کو گھروں کے اندر جانے پر مجبور کر دیا، جبکہ اوریگون بھر میں کاروبار معطل ہو گئے۔ بجلی کا نظام بند ہوگیا اور 50,000 گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button