
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کا ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلئفیر کے ہمراہ سپیشل ایجوکیشن سکول تیمرگرہ کا دورہ،
۔ ڈپٹی کمشنر نے سپیشل ایجوکیشن سکول کے مختلف سییکشنز ، کلاس رومز، سکلز سنڑ کا معائینہ کیا۔
۔ عام بچوں کی طرح سپیشل بچوں کو بھی معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ میسر تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر سہولیات مہیا کی جارہی ہیں
۔ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیر آفیسر اور پرنسپل نے سکول کے مختلف مسائل کے حوالے سے گزارشات بھی پیش کیں ۔ سکول کے بچوں نے اشاروں کے زبان میں ملی نغمے ، قومی ترانہ ، ہفتوں ، مہینوں کے نام پیش کئے۔
۔ سپیشل ایجوکیشن سکول تیمرگرہ کے حوالے سے تمام مسائیل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔
۔ جن بچوں کے علاج ممکن ہیں ان کے لئیے ای۔ این ۔ ٹی اور دوسرے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خدمات لی جائیگی۔
۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی بھرپور رہنمائی کر کے ان کو اچھا شہری بنانے میں بھی مدد کی جائے ۔
۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے خصوصی بچوں میں سٹیشنری، سکول بیگز، یونیفارم تقسیم کئے
۔ سکول میں اس وقت 45 سپیشل بچے زیر تعلیم ہیں۔ ان کے لئے 2 وکیشنل ٹیچرز اور 2 جنرل ٹیچر موجود ہیں۔ سکول میں تین اسامیاں خالی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل وئیلفئیر کو ہدایت کی کہ سکول کے بجلی وائیرز ، الیکٹرک بورڈ مرمت کریں۔
۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ، پلاننگ آفیسر ، ایگزیکٹیو انجنئیر بلڈنگ اور پی۔ اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے نمائیندے کے ہمراہ نئے تعمیر ہونے والے سپیشل ایجوکیشن سکول کا دورہ کریں گے۔