ممبئی: دیووملائی کہانی فلم کے شائقین تیار ہو جائیں، تامل سپر اسٹار این ٹی آر جونیئر کی نئی فلم ‘دیورا’ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ٹیزر میں این ٹی آر جونیئر ایک نئے ایکشن اوتار میں نظر آ رہے ہیں جو اتنے طاقتور ہیں کہ دشمن کی پوری فوج کو اکیلے ہی شکست دے سکتے ہیں۔
بلاک بسٹر ‘آر آر آر’ کے بعد یہ این ٹی آر جونیئر کی نئی فلم ہے اور اس میگا ایکشن تھرلر فلم کی کہانی دو حصوں میں ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم کو معروف ہدایت کار کروتل سیوا پروڈیوس کررہے ہیں اور اس میں سیف علی خان اور جھانوی کپور بھی اداکاری کریں گے۔ اداکاری کا جوہر۔
ایکشن، تجسس اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ‘دیورا’ کا پہلا حصہ رواں سال 5 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔