بٹ خیلہ: باشندگان کا اے سی افس کے قریب احتجاج روڈ بلاک

Spread the love

بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)میزارہ بٹ خیلہ کے باشندگان نے اے سی افس کے قریب احتجاج کرکے روڈ کو بلاک کردیا، اسسٹنٹ کمشنر ریاض علی نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرکے روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق بٹ خیلہ بازار میں رکشہ ڈرائیور اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تکرار کے بعد لیوی اہلکاروں نے فریقین کو گرفتار کرکے لیوی پوسٹ پہنچا دئے، لیوی پوسٹ میں مبینہ موٹر سائیکل سواروں کے ساتھیوں نے رکشہ ڈرائیور کے بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر رکشہ ڈرائیور کے رشتہ داروں اور پڑوسیوں نے احتجاج کرتے ہوئے اے سی افس کے قریب میں روڈ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا۔ اے سی نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے مذاکرات میں تحصیل چئیرمین ناصر علی، صوبیدار میجر سمیع باچا اور پوسٹ کمانڈر سیفور بھی شریک تھے اسسٹ کمشنر کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پرمنشتر ہوگئے۔ لیوی اہلکاروں نے جھگڑہ میں شامل متعدد افراد کو گرفتار کرکے حوالے میں بند کردئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button