
لوئیر دیر) ملک بھر کی طرح لوئر دیر میں بھی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس لوئر دیر کے زیراہتمام یو م کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ منا یا گیا ضلع کونسل ہال بلامبٹ میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے طلباء، سرکاری محکموں کے افسران واہلکاروں اور سول سوسائیٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پرطلباء نے کشمیر کے حوالے سے ٹبلیوں پیش کی اور تقا ریر کئے یوم تقریب کے شرکاء سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عبدالولی خان، خاتون اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ لوئر دیر ڈاکٹر ندا اقبال، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی اور خود مختیار ی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن بھارت کے 10لاکھ غاصب افواج نے مقبوضہ کشمیر کی 90لاکھ آبادی کو محصور کرکے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں، خواتین، بچوں او ر نوجوانوں کو شہید کر رہے ہیں خواتین کی عصمت دری کرتے ہیں اورکشمریوں کے پانچ لاکھ سے زائد مکانات کو تباہ کیا گیا اور کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں اورمقبوضہ کشمیر کو کشمیریوں کے لئے جہنم میں تبدیل کر دیا گیا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کی جغرافیہ تبدیل کرنے کے درپے ہے اور کشمیر ی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں نھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کے حوالے سے پاس کردہ 18قرارد ادوں پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے اور اقوام متحدہ اپنے قرا ردادوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے جبکہ او ائی سی کا کردار بھی شرمناک اور افسوس ناک ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ کشمریوں کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حق خود داریت دی جائے،کشمیریوں اور فلسطین کے بے گناہ مسلمانوں پر مظالم بند کیا جائے محض قرار دادوں اور مزمت سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا اس کے لئے تمام مسلم ممالک کو متحد ہونے اور جہاد کا اعلان کرنا چاہئے انھوں نے کہا اقوام متحدہ کے قیام کا مقصد ظلم کا سد باب اور اسے روکنا ہے لیکن اقوام متحدہ برائے نام اور وہ امریکہ کی لونڈی بن چکا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان کشمریوں کی سیاسی، سفارتی، اخلاقی حمایت جا ری رکھے گا۔