
واڑی(نمائندہ نوائے دیر) برادراسلامی ملک سعودی عرب کے کنگ سلمان ہیو مینیٹرین اینڈ ریلیف سنٹر کے تعاون سے دیر بالا چترال پائین وبالا کے سیلاب متاثرین میں ونٹر پیکیج تقسیم کیے جائینگے،
پیکیج کو شفاف انداز میں دیر بالا اور چترال کے مختلف علاقوں میں تقسیم کریں گے،
اس سلسلے میں دیر خاص میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر دیر عثمان علی، صوبیدار میجر دیر لیویز نصیر اللہ سمیت کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے نمائندوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر علی شاہ ودیگر نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہیں کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے تعاون سے دیر بالا اور چترال میں سیلاب متاثرین کو سردی بچنے کے لئے ونٹر پکیج کی تقسیم سے سیلاب متاثرین کو سخت سردی اور بالا ئی علاقوں میں برفباری کے دوران سردی سے بچنے میں مدد ملے گی انہوں نے دیر بالا اورچترال کے عوام و ضلعی انتظامیہ کی طرف کنگ سلمان ریلیف سنٹر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 12 دیگر اضلاع دیر چترال کو شامل کیا۔