
لوئیر دیر)تاجک ملی اتحادپاکستا ن کی 49ویں یوم تاسیس کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کا ٹا گیا
تقریب سے تاجک ملی اتحاد کے مرکزی صدر جاوید اختر تاجک ایڈوکیٹ، مرکزی چئیر مین احسان الحق، نواب علی، حاجی خائستہ رحمان، اقبال احمد تاجک، سعید احمد ایڈوکیٹ، شید امحمد، حاجی امیر اعظم، تحصیل خال کے صدر بشیر خان، حاجی قیوم، مختیار خان، کلیم اللہ سرحدی، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ قبیلہ تاجک ہزاروں سال کی شاندار تاریخ رکھتی ہے اور ہمیں اپنے اکا برین پر فخرہے انھوں نے کہا
کہ لوئر دیر میں سب سے پہلے تاجک قبیلہ نے 1974میں تنظیم سازی کی اور اپنی برادری کو منظم فعال بنایا
انھوں نے کہا کہ تاجک ملی اتحاد کا گولڈ جوبلی اتحاد ائندہ سال اسلام آباد میں مناینگے
انھوں نے کہا کہ لوئر دیر، کوئٹہ، سندھ اور سعود ی عرب، دوبئی میں بھی تاجک ملی اتحاد کی یوم تاسیس منانے کی تقریبا ت جاری ہے
مقررین نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیل کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ تاجک اتحاد فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے سا تھ ہیں اگر حکومت نے اجازت دی تو تاجک قبیلہ کابچہ بچہ اسرائیل کے خلاف جہاد کے لئے جائیگا انھوں نے اپنی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کریں انھوں نے اس عذم کا اظہار کیا کہ برادری کو درپیش مسا ئل کو حل کرکے دم لینگے حاجی خائستہ رحمان، شاہ زیب اور مختیار پر مشتمل تین رکنی فنانس کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔