
اسٹیٹ بینک اسٹیٹ بینک کے مطابق انسداد سموگ سرگرمی کے تحت 10 نومبر کو لاہور ڈویژن میں بینک برانچیں بند رہیں گی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام بینک ضلع لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، ضلع گوجرانوالہ میں اپنی شاخیں بند رکھیں گے، یہ فیصلہ حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے باعث کیا گیا ہے۔ ضلع حافظ آباد، ضلع سیالکوٹ اور ضلع نارووال میں بھی بینک کی شاخیں 10 نومبر کو بند رہیں گی۔