خیبرپختونخوا: یوتھ اسمبلی کا اباسین یونیورسٹی میں منشیات سے بچاؤ کے لیے آگاہی سمینار

Spread the love

پشاور( )خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی نے اباسین یونیورسٹی میں منشیات کے استعمال سے بچاو آگاہی سمینار کا اہتمام کیا۔ سمینار کے مہمان خصوصی خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی کے وزیر اعلی ڈاکٹر محمد عاطف خان تھے۔اباسین یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر فاروق،خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے وزیر اطلاعات نصراللہ حسرت،وزیر برائَے ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ذبيح الله ،مشیر برائے ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول طوبی قیصر،اسماعیل خان اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور خان امیر چیف ایگزیکٹیو کئیر فاونڈیشن نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ سمینار میں اباسین یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت دی۔ اس موقع پر میں خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی کے وزیر اعلی ڈاکٹر محمد عاطف خان نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھے گے۔اور معاشرےاس ناسور کو ختم کرنا نوجوانوں کی اولین ذمہ داری ہے۔حکومت وقت اور متعلقہ ادارے بھی منشات کی روک تھام میں اہم کردارادا کرے۔حکومتی اورمتعلقہ ادارے خاموشی تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہے۔ خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی منشیات کے حاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اور ہر تعلیمی ادارے میں اگاہی پروگرام کا انعقاد کرے گا۔تاکہ نوجوان اس ناسور سی بچ سکے۔ ۔اس موقع پر اباسین یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ منشیات کا استعمال عالمی مسئلہ ہے۔ بین الاقوامی اداروں کو اس کے انسداد کےلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ طلباء اور طالبات کی گاہے بہ گاہے کاۤؤنسلنگ کی جانی چاہیے۔ میڈیا کے ذریعے نشے کے دینی اور دنیاوی نقصانات کا اصلاحی اقدامات کریں۔ خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی کے وزیر اطلاعات نصراللہ حسرت،وزیر برائَے ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ذبيح الله ،مشیر برائے ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول طوبی قیصر نے بھی حطاب کیا۔سمینار کے اخر میں اباسین یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر فاروق نے مہمانوں اور سمینار کے شرکاء کو شیلڈ اور سرٹیفیکٹ بھی دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button