نیپال نے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی

Spread the love

نیپال حکومت نے فوری طور پر چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کی حکومت نے TikTok اور اس جیسے دیگر پلیٹ فارمز پر نوجوان نسل میں غلط رجحانات پیدا کرنے اور ان پر منفی اثر ڈالنے کی وجہ سے قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیپال کی وزیر مواصلات اور حکومتی ترجمان ریکھا شرما نے کہا کہ کابینہ کی میٹنگ میں فوری طور پر TikTok پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک پر پابندی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے قانون کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے پانچ دن بعد آئی ہے، جب کہ نیپال میں قائم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے دفاتر کو حکومت کو شکایات کے ازالے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ X اور فیس بک سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر فیصلے زیر التوا ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے لیے حکومتی رہنما خطوط جعلی شناخت کے استعمال اور مکروہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے منع کرتے ہیں۔

پلیٹ فارمز کو صارف کی اصل شناخت ظاہر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button