بونیر: دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کی بھرتی کے آرڈرز جاری

Spread the love

(اے ار عابد سے)
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے پولیس شہداء کے قانونی ورثاء کو محکمہ پولیس میں بھرتی کے حکمنامے جاری کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 03 پولیس شہداء کے ورثاء کو مقررہ کھوٹے کے تحت اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی کرنے کا عمل مکمل کرکے جن کو باقاعدہ طور پر آج بھرتی کے آرڈر جاری کیے گئے .
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر شاہ حسن پی ایس پی کا کہنا تھا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا شہداء پولیس اور اس کے اہل خانہ ہمارے سروں کے تاج ہیں ۔پولیس شہداء کی قربانیوں ، بہادری اور شجاعت کی داستان سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔
پولیس شہدا نے اپنا خون بہا کر محکمہ کی وقار اور عزت میں اضافہ کیاہے اور نئے بھرتی ہونے والے افسران کو اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button