
سوات (بیورورپورٹ) زرعی یونیورسٹی سوات کی سینٹ کا تیسرا اجلاس گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت وزیرزراعت خیبر پختونخوا میجر (ر) محمد سجاد نے کی۔ جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کےپروفیسر ڈاکٹر داؤد جان، جسٹس (ر) مفتاح الدین خان (نمائندہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ)، پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد (وائس چانسلرملاکنڈ یونیورسٹی) پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر (وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات)، ڈاکٹر محمد مظہر سعید (نمائندہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد)، زبیر ارشد (ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا) محمد طاہر (ایڈیشنل سیکریٹری زراعت خیبرپختونخوا)،جاوید اقبال (ایڈیشنل سیکریٹری ایچ ای ڈی خیبرپختونخوا)، ارشد علی (ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ خیبر پختونخوا)، نورالحق (ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا)، محمد خا لق ، باچا سید (چانسلر کے نامزد کردہ)، اکبر خان ایڈوائزر اسٹیبلشمنٹ اینڈ فنانس UOAS، ڈاکٹر ابرار الحق ڈپٹی رجسٹرار UOAS، محمد علی (آڈیٹر UOAS) اور میاں اقبال نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹ نے مالی سال 2024-25 کیلئے زرعی یونیورسٹی سوات کیلئے 2331.038 ملین روپے کے اضافی بجٹ کی منظوری دی جس میں 1759.760 ملین روپے کے پانچ انڈومنٹ فنڈز شامل ہیں۔ سینیٹ نے یونیورسٹی کی طرف سے تجویز کردہ مختلف اتھارٹیز اور کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی منظوری دی جو سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کی جانچ سے مشروط ہے۔سینیٹ نے یونیورسٹی کی طرف سے تقریباً ڈھائی سال کے قلیل عرصے میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے قائدانہ کردار کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔