فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے دی۔ جمعرات کی شب الفتح اسٹیڈیم میں کھیلا گیا گروپ جی کا پہلا میچ پاکستان فٹبال ٹیم کے لیے تاریخی تھا کیونکہ پاکستان نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کا دوسرا راؤنڈ کھیلا۔ میچ شروع ہونے سے قبل شروع ہونے والی بارش نے قومی ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ میچ میں پاکستانی ٹیم نے مضبوط حریف ٹیم کے خلاف قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم کھلاڑیوں نے جلد بازی کی وجہ سے گول کرنے کے کئی مواقع گنوا دئیے۔