دن میں 14 گھنٹے روزہ رکھنے سے موڈ بہتر ہو سکتا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق دن میں 14 گھنٹے روزہ رکھنے سے ہمیں بھوک کم لگنے، زیادہ توانائی حاصل کرنے اور بہتر موڈ میں رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔ کنگز کالج لندن میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھانے کے اوقات کو 10 گھنٹے تک محدود رکھنا (یعنی صبح 9 بجے سے شام 7 بجے کے درمیان کھانا) صحت پر مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
وقفے وقفے سے روزہ رکھنے کے کچھ حامی کھانے کے اس عرصے کو چھ گھنٹے تک محدود کرتے ہیں (مثال کے طور پر، صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک)۔ لیکن تازہ ترین تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کم پابندی والے ادوار بھی موڈ، توانائی اور بھوک پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ مطالعہ میں، محققین نے ZOE ایپ کا استعمال کیا جس میں شرکاء نے اپنی صحت کے بارے میں روزانہ کی تفصیلات درج کی. ایپ پر 37 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران انہیں ایک ہفتے تک معمول کے مطابق کھانے کو کہا گیا اور پھر 14 دن تک انہیں 10 گھنٹے کے وقفے سے کھانے کو کہا گیا۔ مزید برآں، محققین نے ان لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے مزاج، توانائی اور بھوک کے بارے میں تفصیلات ریکارڈ کریں۔