
دیر واڑی(شیخ ابوسعید)
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ، علی امین خان گنڈاپور، کے عوامی ایجنڈا برائے بہتر حکمرانی کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا، نوید اکبر، کے خصوصی احکامات کی روشنی میں، اسسٹنٹ کمشنر واڑی/سب ڈویژنل مجسٹریٹ عبدالقیوم خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ واڑی، صاحبزادہ عباس خان، کی سربراہی میں ٹی ایم او واڑی محمد بابر اور تحصیلدار واڑی، سلمان خان، کی نگرانی میں ٹی ایم اے واڑی کے صفائی عملے نے اخگرام بازار میں صفائی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ شہریوں کو صاف، شفاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
یہ مہم حکومت کی جانب سے صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے اور شہریوں کو ایک بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس مہم کے دوران بازار کے تمام علاقوں کو صاف کیا جا رہا ہے تاکہ عوامی صحت کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔
تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں سے یہ مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے، اور حکومت عوام کو ایک مثالی شہری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔