سوات: ایڈیشنل ایس پی غلام صادق کا پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

Spread the love

سوات: ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا مختلف بی ایچ یوز اور ناکہ بندیوں کا دورہ۔

سوات(بیورورپورٹ)سوات میں پانچ روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کی بحفاظت طریقے سے انجام دینے کے لیے سوات پولیس کے 3 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ضلع سوات کے مختلف بی ایچ یوز اور ناکہ بندیوں کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے پولیو ٹیم کے ساتھ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اور ناکہ بندیوں پر موجود پولیس جوانوں کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو مہم کے پہلے روز بچوں کو خود پولیو کے قطرے بھی پلائیں۔
ڈی پی او سوات ناصر محمود کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو پر امن طریقے سے انجام دینے اور پولیو ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ٹیموں کے ساتھ سپیشل برانچ، ڈی ایس بی اور سفید پرچات نفری بھی تعینات کی گئی ہے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر کے تمام شاہراؤں پر پولیس کی طرف سے ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات پولیس جوانوں کو بروقت مدد فراہم کرنے کے لیے کوئیک رسپانس فورس (QRF) کے سکواڈ بھی گشت کرہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button