
سوات(بیورورپورٹ)
ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلاکر سوات میں پولیو مہم کا افتتاح کیاجو 20 دسمبر 2024تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب ڈپٹی کمشنر رہائش گاہ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجو د تھے۔پانچ روزہ پولیو مہم کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اس مہم کے تحت ضلع بھر میں مہم کے دوران 325831 گھرانوں میں موجود 482066 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جوبچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ڈپٹی کمشنر سوات نے ضلع سوات کے عوام باالخصوص والدین کے نام اپنے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ انہوں نے مزیدکہا ہے کہ عوام پولیو ٹیموں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اورضلع سوات سے پولیو کے خاتمے میں اپنا بھرپور کرداراداکریں۔اور ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کے لئے حکومت کا بھی ساتھ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔