16 دسمبر، آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج عقیدت: امیر مقام

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ
16 دسمبر 2014 کا دن پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے، جس نے پورے ملک کو غم اور صدمے میں مبتلا کر دیا۔ آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت ایک ایسا زخم ہے جو کبھی مندمل نہیں ہو سکتا۔ ان معصوم جانوں نے اپنی قربانی سے پوری قوم کو بیدار کیا اور ہمیں یہ سبق دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ اتحاد اور عزم سے جیتی جاتی ہے۔
یہ بزدلانہ حملہ نہ صرف دین بلکہ انسانیت کے تمام اصولوں کے خلاف تھا۔ آج پوری قوم ان معصوم شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے متحد ہے۔ ہم ان کے خاندانوں کے صبر و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ان کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ جب اس سانحے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا، وہ بھی اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کے لیے ہسپتال جا رہے تھے، لیکن راستے میں ان کی گاڑی پر ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ وہ لمحہ نہ صرف ان کے لیے، بلکہ ان کے ساتھ موجود ہر فرد کے لیے ایک امتحان سے کم نہ تھا۔ لیکن اس بزدلانہ دھماکے نے میرے عزم کو مزید پختہ کر دیا۔ وہ جانتے تھے کہ ان کی زندگی کے لیے ان کا سفر نہیں رکے گا، بلکہ ان کا عزم اور ایمان کبھی نہیں ہارے گا۔
ہماری بہادر سیکورٹی فورسز اور عوام نے مل کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے، اور ہم عہد کرتے ہیں کہ ملک کے ہر بچے کو ایک محفوظ، پرامن، اور روشن مستقبل فراہم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button