
سوات(بیورورپورٹ) ڈی پی او سوات ناصر محمود نے امن و امان کو یقینی بنانے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تھانہ رحیم آباد اور تھانہ بنڑ سمیت چوکی نویکلے اور بی ڈی یو آفس رحیم اباد کادورہ کیا جہاں انہوں نے دونوں تھانوں کا ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، اہلکاروں کی رہائشی بیرکس، سی سی ٹی وی کیمرے، حوالات اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او سوات نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا لہٰذا تھانوں میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات یقینی بنائے۔ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لیے پولیس افسران تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے۔ اس موقع ہر انھوں نے ڈی ار سی رحیم آباد کا بھی دورہ کیا ڈی آر سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور عوام الناس کو انہی کی دہلیز پر مفت انصاف کی فراہمی پر ڈی ار سی ممبران کی کاشوں کو سراہا.
۔۔۔۔