چین : بادلوں میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی کا انکشاف

Spread the love

چین کے اونچائی والے علاقوں میں بادلوں میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ اپنی نئی تحقیق میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے چین میں اونچائی والے بادلوں میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔ سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ان مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کو عالمی ثقافتی مقام ماؤنٹ تائی کے اوپر بادلوں میں دریافت کیا ہے اور تجویز کیا ہے کہ مائیکرو پلاسٹک دنیا کی آب و ہوا کو متاثر کر سکتا ہے۔ سائنسدانوں کو تشویش ہے کہ بادلوں میں موجود یہ ذرات بادلوں کی تشکیل کے عمل میں مدد کرتے ہیں اور انہیں صنعتی آلودگی سے خارج ہونے والی دھاتوں کو برقرار رکھنے کے قابل بناتے ہیں۔ مائکرو پلاسٹکس پانچ ملی میٹر سے چھوٹے پلاسٹک کے ذرات ہیں، لیکن مطالعہ میں زیادہ تر ذرات (تقریباً 60 فیصد) 100 مائیکرو میٹر سے چھوٹے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button