سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے بھی بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ غیر ملکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کسی چیلنج سے کم نہیں، میدان پر ٹیم کو سنبھالنا آسان ہے لیکن سیاسی پہلوؤں سے نمٹنا مشکل ہے۔ ڈیوڈ لائیڈ نے بابر اعظم کو اس وقت دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا اور مشورہ دیا کہ وہ اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں۔