چترال میں رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب

Spread the love

چترال (نذیر حسین شاہ)چترال سمیت ملک بھرمیں رضاکاروں کے عالمی دن منانے کامقصدرضا کاروں کی خدمات کا اعتراف کرنا، ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔یہ دن ان با ہمت رضا کاروں کی یاد میں منایا جا تاہے جنہوں نے ہرمشکل وقت میں شہری اوردیہاتی علاقوں میں قوم کی بے لوث خدمت کی خاطر اپنی زندگیاں وقف کر رکھی ہیں۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدعمران خان یوسفزائی نے آ غا خا ن ایجنسی فار ہیبٹاٹ پاکستان کے زیراہتمام چترال کے مقامی ہوٹل میں رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مشکل حالات سے دوچار انسانیت کی خدمت ہمارا مذہبی فریضہ ہے جبکہ حکومت اور عوام بھی رضاکارانہ خدمت کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرنے آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ کے کاوشوں کوسراہتے ہوئے پورے عزم اور جذبے سے رضاکارانہ خدمات کا سلسلہ جاری رکھنے کا عہدکیا اورضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پروگرام منیجرآغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ چترال ڈاکٹرنذیراحمد نے کہاکہ(آکاہ) چترال جیسے پسماندہ اورقدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں بسنے والے کوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے وا لے حالات کا مقابلہ بہتر طور پر کرنے کے لیے آگاہی کے ساتھ ساتھ ر مختلف بحالی اورترقیاتی کاموں میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں۔آغا خان ایجنسی فار ہیبٹاٹ چترال کے رضا کار مخلوق خدا کی خدمت سے سرشار اور اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر آزمائش کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کا دینی فریضہ انجام دیتے ہیں جوقابل ستائش ہیں۔
معروف عالم دین شاہی خطیب مولاناخلیق الزمان کاکاخیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ دور میں انسانیت کی خدمت کے جذبےکو فروغ دینا بہت ضروری ہے ، رضا کارانہ خدمات سر انجام دینے والے لوگ اللہ تعالی کی طرف سے رحمت بن کر آتے ہیں جو تمام عمر بغیر کسی لالچ کے انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔رضاکار ہمارے معاشرے کا وہ اثاثہ ہیں جو بلامعاوضہ بغیر کسی لالچ اور طمع کے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں کیونکہ ان کی خدمات جذبہ ہائے حب الوطنی اور جذبہ ہائے انسانیت سے سرشارہوتی ہیں۔اللہ پاک ہمارے نوجوانوں اوررضاکاروں کوہمت اورحوصلہ عطاکرے تاکہ وہ اسی طرح ملک وقوم کی خدمت کرتے رہیں۔
اس موقع پر پریذیڈنٹ ریجنل کونسل اپرچترال امیتازعالم، پریذیڈنٹ ریجنل کونسل لوئرچترال ظفرالدین ،سینئراسکالرعلی اکبرقاضی ،سینئرپروگرام منیجرمحمدولی،محمدافضل ، منیجرایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارمنٹ (اکاہ )جاویداحمد ،ٹریننگ آفیسرعیسیٰ خان اوردوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رضاکار زندگی کے تمام شعبوں میں بے لوث خدمات فراہم کرتے ہیں لیکن جب تک قوم ان کا مکمل ساتھ نہیں دے گی ان کا مشن پورا نہیں ہو سکتا۔ انٹر نیشنل ولنٹیرز ڈے کمیونٹی رضاکاروں کی شمولیت کا ایک عالمی دن ہے، بین الا قوامی ولنٹیرزڈے ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ ولنٹیرز کی رضاکارنہ خدمات کو تسلیم کیا جائے اور دوسروں کو اس نیک مقصد میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
مقریرین نے کہاکہ آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ اپراورلوئرچترال میں مختلف سیکٹرپرانسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، چترال کے مخصوص جغرافیہ کے تناظرسے آنے والے آفات کی تباہ کاریوں سے مقابلے کے لئے آکاہ نے چترال کے شہری اوردیہاتی علاقوں میں ہزاروں نوجوانوں کوتربیت دے کرذہنی طورپرتیارکرچکے ہیں ۔اور ایک موثر اور عملی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی تیاری کے سلسلے میں وہ کسی حد تک بھی جانے کو تیار ہیں۔ان ناگہانی حالات کامقابلہ چترال کے نوجوان طبقے کی مکمل تعاو ن کے بغیر ناگزیرہے۔ آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے ساتھ وابسطہ تجربہ کار اور تربیت یافتہ والنٹئیرز اس کے قیمتی اثاثہ ہیں مصیبت کی کسی بھی گھڑی میں آکاہ کے رضا کار ہمیشہ انسانیت کی خدمت کیلئے فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں۔کئی دہائیوں سے محیط تجربے کی بنیاد پرقدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تسلی بخش منصوبہ بندی کررہےہیں اوراُن کے مسلسل جدجہدکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پروگرام کے آخرمیں آکاہ پاکستان کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم، ڈ یزاسٹر اسسمنٹ رسپانس ٹیم، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، ڈبلو ایس سی، ڈبلو ایم پی، اسماعیلی سوک ولنٹیئرزکوتعریفی شیلڈاوراسناد سے نوازاگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button