لوئیر دیر: رمضان اور شوگر کے امراض کے موضوع پر ایک روزہ سیمنارکا انعقاد

Spread the love

لوئیر دیر
رمضان اورشوگر کے امراض کی موضوع پرڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں سرل کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈکی تعاون ایک روزہ سیمنارکا انعقاد کیا گیا

جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ ایم ایس ڈاکٹر علی آصغر، سپیشلسٹ ڈاکٹروں ڈاکٹررب نواز،، ڈاکٹرقاضی اکرام اللہ ڈاکٹرسعید الرحمن، صالح محمد، ڈاکٹر اکبر خان، ڈاکٹرنعیم، ڈاکٹرشبیر احمد، ڈاکٹر فرمان اللہ۔ ڈاکٹر ر ضوان سمیت ڈاکٹروں نے شرکت کی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے شوگر سپیشلسٹ ڈاکٹر رب نواز، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ایک موذی مرض ہے اور اس مرض سے بچاو انتہائی ضروری ہے

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے لہذا شوگر کے جومریضوں کو روزہ رکھنے ہیں تو ان کو حفاظتی ترابیر پر سختی سے عملدآمد کرانا ہوگا

انہوں نے کہا کہ رمضان میں جن افراد کی شوگر مقدار 300سے زیادہ اور 70سے کم ہوجائے تو ان کو روزہ نہیں رکھنا چاہیے

انہوں نے کہا شوگر کے مریضوں روزہ رکھنے کی صورت میں افطاری کے بعد اور سحری کے وقت ورزش کرنی ہوگی اور دوپہر کی دوا افطاری کے وقت اور رات کی دوا سحری کی وقت استعمال کرنی چاہیے

ڈاکٹروں کے مشورہ کے بغیر ادویات کا ااستعمال نہ کریں سادہ غذا کھائیں افطار ی کے بعد سحری تک پینے کے صاف پانی کا استعمال زیادہ کریں

انہوں نے کہا کہ مریض اپنے ساتھ شوگر کی ٹیسٹ کی آلات ضرور رکھیں جس سے اپنے شوگر مقدار معلوم کرسکے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button