
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) تالاش بچوں میں شدید بخار ،سردرد،قےاور چیسٹ انفیکشن جیسے عارضہ نے وبائی امراض کی شکل اختیار کرلی ۔
وادی تالاش کے چاروں یونین کونسلوں شاہی خېل ،نورہ خیل ،دوشخیل اور بانڈہ گئی میں زیادہ تر شیر خوار بچوں سے لیکر 10،12سال کے بچے شدید بخار ،سردرد،متلی,قے،سینہ کی خرابی ،گلہ کی خرابی ،پیٹ کی عارضہ اور کھانسی جیسے امراض میں مبتلا ہو چکی ہے،جبکہ بڑے عمر کے افراد بھی مذکورہ تکالیف کے لپیٹ میں آگئے ہیں ۔گزشتہ ایک ہفتہ سے بہت سارے سکول جانے والے بچے بیڈ ریسٹ پر پڑے ہیں ۔وادی تالاش کے باشندوں نے حفظانِ صحت سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کے اپیل کی ہے ۔تاکہ علاقہ میں موجود وبائی مرض مزید نہ سرائیت اختیار کرنے سے روک سکیں