
سوات(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی ضلع سوات کے مرکزالخدمت میں سوات قومی جرگہ تحصیل بابوزئی کا ایک اہم اجلاس ہوا۔جس کی صدارت الحاج زاہد خا ن نے کی۔اجلاس میں تحصیل بابوزئی کے اہم ارکان نے شرکت کی۔جس میں27 ستمبر 2024 بروز جمعہ2بجےکو ہو نے والے امن مارچ کا جا ئزہ لیا گیا۔شرکائے اجلاس نے تجا ویز پیش کیں اورتقسیم کا رطے کیا گیا۔شرکائے اجلاس نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کے بہتر اور پر امن مستقبل کی خاطر امن مارچ میں شریک ہوجائے ۔ سوات قومی امن جرگے نے سوات کی سیاسی قیادت،سماجی تنظیموں، وکلا برادری،پر ائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن اور ہر طبقہ اور مکتبہ فکر سے اس پرامن احتجاج میں بھر پو ر شرکت کرنے کی درخواست کی۔