
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب سلیم عباس کلاچی ، اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی جناب محمد سہیل خان ، پروفیسر حیدر علی ( کے ایم یو ) نے آج چکدرہ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی نگرانی کی۔ امتحانی حال کے اندر طلبا و طالبات کو تمام سہولیات مہیا کی گئی ۔
۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے ٹیسٹ کو شفاف اور میرٹ کو یقین بنانے اور نقل کی روک تھام کے لئے ہر قسم کے حل شدہ پیپرز ، الیکٹرانکس آشیا ، موبائل ، ہر قسم بلیو ٹوتھ وغیرہ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی تھی۔
ڈسٹرکٹ کے پر امن انعقاد پر ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب سلیم عباس کلاچی نے تمام سٹیک ہولڈر کو خراج تحسین پیش کیا۔