ملاکنڈ یونیورسٹی میں فاؤنڈیشن ویک کی تقریبات

Spread the love

چکدرہ(احسان دانش )ملاکنڈ یونیورسٹی میں فاؤنڈیشن ویک کی تقریبات ،

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے تقریبات کا افتتاح کیا ،

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ملاکنڈ یونیورسٹی کا کامیاب تعلیمی سفر جاری ہے اور وہ دن دور نہیں جب یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ جامعات کی صف میں شامل ہوگی

بعد ازاں یونیورسٹی ملازمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے ملازمین کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی انتھک محنت اور لگن کی بدولت یونیورسٹی نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ملازمین کے مسائل اور مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان سمیت یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی عملہ کے اراکین اس موقع پر موجود تھے ، فاؤنڈیشن ویک کی مناسبت سے مختلف شعبہ جات کے طلبہ کی جانب سے کاسمیٹکس ، ملبوسات ، جوتوں ، جیولری ، کتب ، شہد ، دیسی گھی اور دیگر مختلف اشیاء پر مشتمل ساٹھ سے زائد سٹالز لگائے تھے جن میں طلبہ نے خصوصی دلچسپی لی ، اس موقع پر یونیورسٹی کے 22 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button