شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کوچ مقرر

Spread the love

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، ٹیم ڈائریکٹر معین خان اور ٹیم انتظامیہ نے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو پی ایس ایل 9 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوچ مقرر کر دیا ہے۔

شین واٹسن سرفراز احمد کی قیادت میں پی ایس ایل 4 کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہے ہیں

جب کہ شین واٹسن پی ایس ایل 3 اور 5 میں بطور کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر 2007 اور 2015 میں ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button