اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بڑی کامیابی

Spread the love

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی طرف سے تجویز کردہ چار قراردادوں کی منظوری دی جن کا مقصد جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا اور عالمی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان میں سے دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں جب کہ دیگر دو کو اکثریتی حمایت حاصل ہے۔

یہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

ان قراردادوں کی منظوری علاقائی امن اور عالمی استحکام کو فروغ دینے اور دیگر اہم سکیورٹی امور پر پاکستان کے موقف کے لیے عالمی برادری کی وسیع حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی پہلی دو قراردادیں علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں جوہری تخفیف اور اعتماد سازی کے اقدامات پر تھیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ 193 رکن ممالک میں سے 186 نے تیسری قرارداد "علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول” کے حق میں ووٹ دیا۔ اس تجویز کی مخالفت کرنے والوں میں بھارت بھی شامل تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button