الیکشن 2024 میں ٹرن آؤٹ بڑھانے کے لیے سٹیک ہولڈر کو کردار ادا کرنا ہوگا، الیکشن کمشنر دیر بالا

Spread the love

واڑی(نمائندہ نوائے دیر) ووٹ جمہوریت کے تسلسل کا ضامن اور ملک کے تمام مسائل کا حل بھی،

الیکشن 2024 میں ٹرن آؤٹ بڑھانے کے لیے سٹیک ہولڈر کو کردار ادا کرنا ہوگا،

ان خیالات کا اظہار الیکشن کمشنر دیر بالا جہانزیب خان، اے ڈی سی سید عامر علی شاہ، الیکشن افیسر شاہ نواز خان، پرنسپل سینٹینئل ہائیر سیکنڈری ماڈل سکول دیر بہروز خان و دیگر نے الیکشن کمشنر دیر کے دفتر میں سات دسمبر کو یوم ووٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پروٹ کے قومی دن منانے کی اہمیت اور طاقت کو اجاگر کیا گیا مقررین نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں دیربالا کا ہر رجسٹرڈ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں

ووٹ جمہوریت کے تسلسل کا ضامن اور ملک کے تمام مسائل کا واحد حل ہے آئندہ جنرل الیکشن 2024 میں ٹرن آوٹ کو بڑھانے پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپنا کردار اداء کرنے پر زور دیا گیا تاکہ آگے بڑھا جائے اور جمہوری سفر کا حصہ بنے تقریب کے آخر میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button