لوئر دیر: ماں کا دودھ بچے کیلئے نہایت ضروری ہیں۔ آفاق عادل

Spread the love

ہفتہ آگاہی لوئر دیر کی تمام ہسپتالوں میں آگاہی پروگرامات کا انعقاد کرینگے۔ ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر

غذائی کمی کے شکار ماں اور بچے کی بہتر نشوونما کیلئے کام جاری ہیں۔ آفاق عادل

تفصیلات کی مطابق ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر لوئر دیر آفاق عادل نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام امجد علی سے ملاقات کیا۔ اس موقع انہوں نے بتایا کہ ہر سال اگست کی پہلے ہفتے کو ماں کی دودھ کے افادات کے حوالے سے منایا جاتا۔ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوئر دیر کی چار تحصیلوں میں بے نظیر نشوونما کے مراکز قائم ہے جوکہ غذائی کمی سے بچنے کے لیے ماں اور بچے کو خوراک مہیاء کرہے ہیں۔
آفاق عادل نے کہا کہ اگست کی پہلے ہفتے کو تمام سنٹرز اور ہسپتالوں میں ماں کی دودھ کے افادیت کی حوالے سے پروگرامات کرینگے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے حمل سے لیکر بچے کی پیدائش اور دو سال تک۔ ماں اور بچے کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button