آنے والے انتخابات میں شیر نشان کی کامیابی کیلئے اپنی محنت کرینگے

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام سنگوٹہ میں لیگی رہنما ملک صدیق احمد خان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

اس موقع پر ملک طاہر خان، اجمل خان، ملک نصیر احمد خان ، عبدالحق اوردیگربھی موجود تھےملاقات کے دوران ملک صدیق احمد تمام گلے شکوے ختم کئے گئے

اور انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ انشآءاللّٰہ حلقہ این اے 2 اور پی کے 5سمیت ضلع سوات میں پہلے سے ذیادہ محنت اور ولولے سے پاکستان مسلم لیگ ن اور انجینئرامیرمقام کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کرینگے۔

اور ان حلقوں میں انشآءاللّٰہ ن لیگ کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔انجینئرامیرمقام نے ملک صدیق کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلے شکوے اپنوں سے ہوتے ہیں

جبکہ میں اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں انکا کہنا تھا کہ پوری پارٹی ایک ٹیم کی شکل میں کام کرینگے اور آنے والے انتخابات میں شیر نشان کی کامیابی کیلئے اپنی محنت کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button