سوات(بیورورپورٹ)سوات میں حلقہ پی کے 5ملم جبہ کے گاؤں کا کوٹ میں درجنوں خاندان مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر جمیعت علماء اسلام میں شامل ہوگئے۔
شمولتی تقریب سے امیدوار جمیعت علماء اسلام ثناء اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی کے پانچ مسائل سے بھرا پڑا ہے ،
منتخب نمائندوں نے ووٹ لیکر حلقہ کے مسائیل کی طرف توجہ نہ دی اور ہم نے بغیر منڈیٹ کے اس علاقے کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا منشور ہے کہ عوام کو ریلیف دیکر محرومیوں کا ازالہ کیا جائے اور اس دور جدید میں بھی اس علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات دی جائیں۔