افغانستان میں طالبان حکومت نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 40 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔
افغان خبر رساں ایجنسی طلوع نیوز کے مطابق طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین کنی نے تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹی پی کے 40 عسکریت پسندوں کو ان کی گرفتاری کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالمتین کنی نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ارکان جیل میں ہیں اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ترجمان عبدالمتین کنی نے اپنے بیان میں گرفتار ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان میں کتنے رہنما اور کس رینک کے کمانڈر شامل ہیں۔