پہلے نامزد مسلمان امریکی جج کے ساتھ ٹرمپ کا سینیٹرز کا نفرت انگیز انٹرویو، ویڈیو وائرل ٹرمپ کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹرز نے اسلاموفوبک سوالات اٹھائے اور صدر جو بائیڈن کی جانب سے وفاقی عدالت میں پہلے پاکستانی مسلم جج عادل منگی کی نامزدگی کی سینیٹ کی توثیق پر ہنگامہ کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریپبلکن سینیٹرز ٹام کاٹن، ٹیڈ کروز اور جوش ہولی نے عدیل منگی کی سینیٹ میں بطور جج نامزدگی کی تصدیق کے مرحلے پر نفرت آمیز رویہ اپنایا۔ ٹرمپ کے ریپبلکن سینیٹرز نے عادل منگی سے 9/11، حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملوں اور فلسطین کے مسئلے کے بارے میں سوالات کیے، مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کی۔