امریکہ میں کورونا نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔
امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس نئی لہر نے مختلف ریاستوں کو کرسمس کے موقع پر عوامی اجتماعات کے پیش نظر پابندیوں پر غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کورونا کی تازہ لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں 2000 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جن میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
امریکی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں فلو کے مریضوں کو چھوڑ کر کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔