سوتی دھاگے، ٹیکسٹائل اور آٹوموبائل کی پیداوار میں نمایاں کمی

Spread the love

سوتی دھاگے، ٹیکسٹائل اور آٹوموبائل کی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی۔

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.08 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران اہم صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

اکتوبر 2023 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں دو فیصد کمی آئی ہے۔

4.08 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے چار مہینوں میں سوتی دھاگے کی پیداوار میں 24.73 فیصد اور کاٹن فیبرک کی پیداوار میں 14.73 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ مزید برآں، چار مہینوں میں لوہے اور سٹیل کی پیداوار میں 2.04 فیصد کمی ہوئی، جب کہ آٹوموبائل کی پیداوار میں 48.94 فیصد کمی واقع ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button