تھریڈز نے پوسٹس کے لیے ٹیگنگ فیچر متعارف کرایا۔
فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے سب پلیٹ فارم تھریڈز نے پوسٹس کو لیبل کرنے میں مدد کے لیے ہیش ٹیگ جیسا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا نام ‘ٹیگز’ ہے۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تھریڈز پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آپ کی پوسٹس پر کسی موضوع کو ٹیگ کرنے کی صلاحیت کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
لہذا اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی پوسٹس کی درجہ بندی کر سکتے ہیں تاکہ دوسرے صارفین آسانی سے ان پوسٹس کو تلاش کر سکیں اور گفتگو کا حصہ بن سکیں۔