کیا سونے سے پہلے پھل کھانے سے واقعی نیند آتی ہے؟
نیند کی صحت کی تربیت اور معاونت کرنے والی تنظیم Sleep Charity کے مطابق رات کے کھانے کے ساتھ کیلا کھانا اچھی نیند کی کلید ثابت ہو سکتا ہے۔
نیند کے خیراتی ادارے نے 2024 میں بہتر معیار کی نیند لینے کے طریقے کے بارے میں پانچ ٹپس جاری کیے ہیں، جن میں سے سرفہرست ٹوٹکا سونے سے کچھ دیر پہلے پھل آنا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ کیلے میں میگنیشیم اور پوٹاشیم کی اعلیٰ سطح بالخصوص پٹھوں کو آرام دینے میں مدد دیتی ہے جس سے نیند بہتر ہوتی ہے۔
کیلے میں امینو ایسڈ ٹرپٹوفن بھی ہوتا ہے، جو دماغ کو پرسکون کرنے والے ہارمونز کی پیداوار کو تحریک دیتا ہے۔
کچھ پھل میلاٹونن کی پیداوار کو بھی متحرک کرتے ہیں، ایک ہارمون جو قدرتی طور پر انسانی جسم میں پایا جاتا ہے اور نیند میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔