لوئیر دیر) پولیس لائن بلامبٹ تیمرگرہ کے خود کش دھماکہ جس میں 15افراد شہید اور30سے زائد زخمی ہو گئے تھے کے 14 سال مکمل ہوگئے اس حوالے سے شکیل شہیدڈوپلمنٹ ارگنا یزیشن کے زیر اہتمام شہداء کی 14 ویں برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی
اس موقع پر پولیس افسران، عمائدین علاقہ، سیاسی وسماجی شخصیات نے یاد گار شہداپر پھول چھڑائے اور ان کی درجات بلندی کے لئے دعا کی تقریب سے مہمان خصوصی ڈی ایس پی اقبال نسیم خان، پی ٹی ائی کے حلقہ 17میدان سے متوقع امید وار صوبائی اسمبلی ملک عبد اللہ شاہ، ٹی ایم اے تیمرگرہ کے چئیر مین مفتی عرفان الدین، ٹی ایم اے بلامبٹ کے چئیر مین نصیب روان، انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوارلدین، چمبر اف کامرس کے صدر میاں نو ر عالم باچا، ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے صدر سید کفایت یار ایڈوکیٹ، جے یو ائی لوئر دیر کے امیر سراج الدین، سابق تحصیل ناظم ریاض محمد، اور شکیل شہید فا ونڈیشن کے پیر امتیازا احمد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کو نہیں بھولتے نہیں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج، پولیس اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور شہدا ء کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن قا ئم ہو ا ہے ملک دشمن اور سامراجی قوتیں پاکستا ن کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام پاک فوج اور پولیس کے ساتھ مل کر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا نا ہو گا اور ملک کی نظریاتی اور جغرا فیائی حدود کے تحفظ کے لئے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہونگے۔