لوئیر دیر) تحصیل بلامبٹ کے قائم مقام چئیر مین شیخ نصیب روان نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے بلامبٹ کو مالی بحران سے نکالنا ان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں،ٹی ایم اے بلامبٹ کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہے
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں تحصیل چئیر مینوں، مختلف وفود سے ملاقاتوں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا
انھوں نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد انہیں مختلف چینلجز اور مسائل کا سامنا ہے اور خصوصا فنڈز نہ ہونے سے ٹی ایم اے بلامبٹ مالی بحران کا شکار ہے تاہم وہ پی ٹی ائی، پیپلز پا رٹی، اور اے این پی کے اتحادی ساتھیوں کے ساتھ مل کر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگے انھوں نے کہا کہ وہ صرف پی ٹی ائی کا چئیر مین نہیں بلکہ تحصیل بلامبٹ کے عوام کو چئیرمین ہے اور انشاء اللہ وہ کسی سیاسی امتیاز کے بغیر عوام کی خدمت کرینگے اور عوام کا بلدیاتی نما ئندوں پر اعتماد بحال کر نے کی کوشش کیجائیگی مالی بحران کے مشکلات دور کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے زمہ داران کے ساتھ جلد ملاقات کرینگے اور ٹی ایم اے بلامبٹ کو ایک ماڈل ٹی ایم اے بناکر دم لینگے۔